احمدی نژاد قاہرہ پہنچ گئے غزہ جانے کی خواہش کا اظہار

خواہش ہے کہ میں مقبوضہ بیت المقدس میں نماز ادا کروں اورفلسطین کی مکمل آزادی کی دعا کروں، محمود احمدی نژاد


AFP February 06, 2013
قاہرہ: مصری صدر محمد مرسی اپنے ایرانی ہم منصب محمد احمد نژاد سے ایوان صدر میں ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: مصری وزیرخارجہ محمدکمال عمرو نے کہاہے کہ ان کا ملک عرب ممالک کی قیمت پرایران کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریگا۔

ایرانی صدرمحموداحمدی نژادکے دورہ مصر کے دوران اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہاکہ خلیجی ممالک کی سکیورٹی مصرکوبہت عزیزہے۔1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعدکسی ایرانی صدرکا یہ پہلادورہ مصرہے۔صدرمحموداحمدی نژادکے مصرپہنچنے پرایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے ان کا ایک بیان جاری کیاہے جس میں انھوںنے مصرکے ساتھ دوطرفہ تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہارکیاہے۔صدراحمدی نژاد اوآئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلیے قاہرہ آئے ہیں جہاں صدرمحمدمرسی نے اس کا استقبال کیا۔

5

ایران کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں صدرمحمدمرسی نے بھی محتاط ردعمل کا اظہارکیاہے۔دونوں ملکوں میں شام کے معاملے پراختلافات پائے جاتے ہیں۔صدراحمدی نژاد نے قاہرہ پہنچنے پرغزہ کے دورے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔میڈیاسے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ اگر انھوں نے مجھے غزہ جانے کی اجازت دی تو میں وہاں جائوں گا،تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس اتھارٹی سے اجازت کے خواہاں ہیں کیونکہ ایران، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ انھوںنے کہا میری خواہش ہے میں مقبوضہ بیت المقدس میں نماز ادا کروں اورفلسطین کی مکمل آزادی کی دعا کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں