پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

ایکسچینج مندی کا شکار ہونے کے باعث 100 انڈیکس میں 2153 پوائنٹس کی کمی ہوگئی


ویب ڈیسک July 11, 2017
ایکسچینج مندی کا شکار ہونے کے باعث 100 انڈیکس میں 2153 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ (فوٹو: فائل)

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس 45000 کی نفسیاتی حد سے گر گیا۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس بڑی تیزی سے کمی کا شکار ہوا اور صرف چار منٹ کے دوران 1300 پوائنٹس سے محروم ہوگیا جبکہ کاروبار کے اختتام تک یہ کمی 2153 پوائنٹس تک پہنچ چکی تھی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 368 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 334 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 24 کے نرخوں میں اضافہ ہوا جب کہ 10 کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں 22 کروڑ 64 لاکھ 87 ہزار سے زائد حصص کا لین دین ہوا اور کاروباری مالیت 12 ارب 29 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس پہلے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کے معاملے پر مندی کا شکار ہے جبکہ اس کیفیت کو گزشتہ روز جے آئی ٹی رپورٹ نے مزید سنگین بنادیا ہے جس کے نتیجے میں اکثر سرمایہ کار پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں