کپورخاندان میں سب سے ’’قابل‘‘ کون

خاندان میں سب سے زیادہ پڑھا لکھا میں ہی ہوں، رنبیرکپور

پڑھائی کے حوالے سے میرے خاندان کی تاریخ اچھی نہیں ہے، رنبیرکپور: فوٹو: فائل

بالی ووڈ پر چار نسلوں سے راج کرنے والے کپور خاندان کا نام بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب جانا پہچانا ہے لیکن اگر پڑھے لکھے ہونے کے حوالے سے بات کی جائے تو کپور خاندان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے رشی کپور کے بیٹے اور اداکار رنبیر کپور ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پڑھائی کے حوالے سے ان کے خاندان کی تاریخ اچھی نہیں ہے، میرے والد رشی کپور آٹھویں جماعت میں فیل، ایک انکل نویں میں فیل جب کہ مرے دادا راج کپور چھٹی جماعت میں فیل ہوگئے تھے۔ رنبیرکپورنے کہا کہ ان کے خاندان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے وہ خود ہیں جنہوں نے دسویں جماعت میں 56 فیصد نمبرحاصل کیے تھے جب کہ ان کی بہترین کارکردگی میں 60 فیصد نمبرسب سے زیادہ بہترین کارکاردگی تھی۔


اداکارنے کہا کہ اسکول کے دور میں وہ زیادہ بہترطالب علم نہ تھے، نتائج کے روز جب والدہ نیتو کپور اسکول آتی تھیں تو وہ ان کے معافیاں مانگنے کے ساتھ ساتھ یہ کہتے رہتے تھے کہ آئندہ محنت سے پڑھیں گےاور اچھا نتیجہ بھی لائیں گے اورکسی بھی پرچے میں کبھی فیل بھی نہیں ہوں گے۔

رنبیرنے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی نتیجے کے روز اُن سے یہی کہتی تھیں کہ اگر انہوں نے رپورٹ کارڈ میں لال لکیر دیکھی تو وہ والد یعنی رشی کپور کو بتادیں گی، وہ مجھے والد کو رپورٹ کارڈ دکھانے کی دھمکی اس لیے دیتی تھیں کیونکہ میں ان سے بہت ڈرتا تھا۔

رنبیر نے اپنے والد کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربہت زیادہ فعال ہیں اور میرے اسکول کے زمانے میں اگروہ ٹوئٹر استعمال کرتے تو میری خراب کارکردگی کے بارے میں اپنے مداحوں سمیت سب کوضروربتاتے۔
Load Next Story