عاصمہ نگراں وزیر اعظم کی اہلیت نہیں رکھتیںتحریک انصاف

نامزدشخص غیرجانبداراوراسے حکومتی امور چلانے کاتجربہ ہو،عدلیہ کا احترام کرے


Numainda Express February 06, 2013
ہم عاصمہ جہانگیر کی مخالفت ذاتی بنیادوں پر نہیں ، ترجمان کا بیان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عاصمہ جہانگیر کی نگراں وزیر اعظم کے منصب پر تقرری کی ذاتی بنیادوں پر مخالفت نہیں کر رہی بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ مطلوبہ اہلیت پر پورا نہیں اترتیں ۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ 3 شرائط پر پورا اترتا ہو ۔جس شخص کو نگراں وزیر اعظم نامزد کیا جائے،وہ مکمل غیر جانبدارہو۔اسے قومی اداروں بالخصوص عدلیہ کا احترام کرنا چاہیے اور نگراں وزیراعظم کو حکومتی امور چلانے سے متعلق مطلوبہ انتظامی تجربہ ہونا چاہیے تا کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بناسکے ۔

8

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عاصمہ جہانگیران تینوں شرائط پر پورا نہیں اترتیں، انھوںنے ماضی میں تحریک انصاف پر شدید تنقید کی ہے اور اپنے بیانات میں پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کا پٹھو اور ان لوگوں کا آلہ کارقراردیا ہے جو جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں ۔ انھیں اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ہے لیکن کسی ایسے مخصوص فرد یا جماعت کیلیے جو منصفانہ انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، ان کا متعصبانہ رویہ جائز نہیں ۔ترجمان نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا یہی رویہ سپریم کورٹ کے متعلق بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |