راولپنڈی میں ن لیگی چیئرمین کے گھرپرفائرنگ سے اہلیہ اوربیٹی جاں بحق

ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے جس کی تفتیش جاری ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 11, 2017
جاں بحق ماں بیٹی اور زخمی چئیرمین کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔: فوٹو: فائل

گوجرخان کے علاقے رائیاں گورسیاں میں (ن) لیگی چیئرمین کے گھرپرفائرنگ سے اہلیہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں گوجرخان کے علاقے رائیاں گورسیاں میں (ن) لیگی چیئرمین عنایت اللہ کے گھرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مرزا عنایت اللہ کی اہلیہ اور بیٹی جاں بحق جب کہ چیئرمین عنایت اللہ بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے جس کی تفتیش جاری ہے جب کہ جاں بحق ماں بیٹی اور زخمی چئیرمین کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں