ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی
تینوں مجرموں نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کردیا تھا
لاہور:
ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کرنے والے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مجرم یعقوب،غلام رسول اورعمران کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، تینوں مجرموں نے ڈکیتی مزاحمت پر اسلم شاہد، مقدس بی بی اور کلثوم کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ تھانہ بھلوال پولیس نے تینوں مجرموں کےخلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کر کے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم 2 سگے بھائیوں کو پھانسی دیدی گئی
اعلیٰ عدالتوں کی طرف سے سزا بحال رکھنے اور صدر پاکستان کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد تینوں کو پھانسی دے دی گئی، مجسٹریٹ کی جانب سے تصدیق کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔