متحدہ عرب امارات تیز رفتار ٹرک بس سے ٹکرا گیا ایک پاکستانی سمیت 22مزدور ہلاک

ریاست العین کو ابوظبی سے ملانے والی قومی شاہراہ پر حادثے کے بعد ہر طرف خون اور انسانی اعضا بھی بکھرے نظر آئے


Net News February 06, 2013
ال عین: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثے کے بعد امدادی کارروائی جاری ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں مزدور لے جانے والی بس ٹرک سے ٹکرانے سے 22 افراد ہلاک اور24 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق حادثہ ریاست العین کو ابوظبی سے ملانے والی قومی شاہراہ پر ہواجہاں پر ایک تیز رفتار ٹرک ایشیائی مزدوروں کو لے جانے والی بس سے ٹکراگیا ۔

11

خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور 21 بنگالی مزدوروں ہلاک ہوگئے جبکہ 24 دیگرشدید زخمی ہوگئے۔ موقع پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، ہر طرف خون اور انسانی اعضا بھی بکھرے نظر آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں