کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ہونا چاہیےحیدررضوی
سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں ہلاکتیں کون کررہا ہے اور بھتہ کون لے رہا ہے،خواجہ اظہار
ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ فوج کراچی کا عبوری حل ہے اس کے بعد بھی تو معاملات سیاستدانوں کے پاس ہی آنے ہیں ۔
ہم تاحال حکومت کے اتحادی ہیں چھوٹے موٹے اختلافات تو وقت کے ساتھ ساتھ چلتے ہی رہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں حیدرعباس رضوی نے کہاکہ لااینڈآرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنا سیاسی جماعتوں کا کام ہی نہیں۔یہ کام تو حکومت وقت کا ہے اور موجودہ حالات میں کوئی بھی سیاسی جماعت کوئی بھی کردار ادا نہیںکرسکتی ۔کراچی میں تمام دہشتگردوں کو گرفتار ہونا چاہئے چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت اور گروہ سے ہو۔ سب جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق آپریشن ہونا چاہئے۔
ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ سب کو پتہ ہے کہ کراچی میں ہلاکتیں کون کررہا ہے اور بھتہ کون لے رہا ہے۔کراچی تمام جرائم پیشہ افراد کا ہیڈآفس بن چکا ہے جب ہم کہتے تھے کہ کراچی کے داخلی راستوں کی نگرانی ہونی چاہئے تو سب نے تنقید کی تھی آج اسی وجہ سے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر کٹتی ہے۔ فوج بلاکر لاء اینڈ آرڈر ٹھیک کرنا وقتی کام ہوگا۔سندھ اسمبلی کی رکن ہیر سوہو نے کہاکہ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر ہونیوالی میٹنگز میں کبھی نہیں بلایا جاتا ۔ کوئی بھی کراچی کی ذمہ داری نہیں لیتا سب نے کراچی کو بگاڑنے میں کردار ادا کیا ہے لیکن بنانے میں صرف ایم کیوایم کا کردار ہے۔