اسپاٹ فکسنگ کیس خالد لطیف کیس کی ٹرییبونل میں سماعت مکمل

فریقین 26 مئی کو دلائل تحریری شکل میں جمع کروائیں گے جس کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا

فریقین 26 مئی کو دلائل تحریری شکل میں جمع کروائیں گے جس کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کیس کی آج ٹرییبونل میں سماعت مکمل ہو گئی۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خالد لطیف کیس کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے، فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ 26 جولائی کو اپنے دلائل تحریری شکل میں جمع کروائیں گے جس کے بعد ٹریبیونل اگر معاملات پر کوئی صفائی چاہے گا تو فریقین کو طلب کرے گا ورنہ خود ہی فیصلہ سنا دے گا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

تفضل رضوی نے کہا کہ عدالت جانا ہر شہری کا بنیادی و آئینی حق ہے، پہلے وہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے سامنے گئے پھر ڈویژنل میں اپیل کی، اب سپریم کورٹ جانا چاہتے ہیں، لیکن پاکستانی قانون میں ان کے ان کیسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اسی لیے اپیلیں خارج ہو رہی ہیں، ہائیکورٹ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے بھی ان کی پٹیشن مسترد کر دی ہے۔
Load Next Story