اے جی پی آرہڑتال ختمملازمین کوآج تنخواہیں مل جائینگی

رمضان کے باعث ہڑتال ختم کی،مطالبات پورے نہ ہوئے توعید پرتنخواہیں روک لینگے،ایکشن کمیٹی


رمضان کے باعث ہڑتال ختم کی،مطالبات پورے نہ ہوئے توعید پرتنخواہیں روک لینگے،ایکشن کمیٹی۔ فائل فوٹو

اے جی پی آرملازمین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا سرکاری ملازمین کو آج( جمعرات) سے تنخواہیں ملنا شروع ہو جائیںگی اے جی پی آر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاکہنا ہے کہ رمضان کو دیکھتے ہوئے ہڑتال کی کال واپس لی گئی ہے تاہم اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو عید پرتنخواہیں روک لی جائینگی۔

ایکشن کمیٹی آج(جمعرات)پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی اے جی پی آر ملازمین کا کہنا ہے کہ صرف ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پے رول چلایا گیا ہے اس کے علاوہ تمام وزارتوں ،ڈویژنوں اور اداروں کے کسی قسم کے فنڈز جاری نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے گوجر خان کیلئے اعلان کردہ پیکج کیلئے کوئی فنڈز جاری کئے جارہے ہیں اور نہ ہی جاری کئے جائیں گے اسی طرح اراکین اسمبلی اور وزراء کے ترقیاتی فنڈز بھی جاری نہیں کئے جارہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں