وزیراعظم کو اب اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہوجانا چاہیے فاروق ستار

موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان


ویب ڈیسک July 11, 2017
موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا توسیاسی بحران ہو سکتاہے، فاروق ستار — فوٹو : فائل

HYDERABAD: پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب وزیراعظم نواز شریف کو اخلاقی بنیادوں پر عہدے پر براجمان نہیں رہنا چاہیے اور ایم کیو ایم اب وزیراعظم کو مشورہ نہیں بلکہ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں اخلاقی بنیادوں پر عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کو اخلاقی بنیادوں پر ہوناچاہیے، موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا توسیاسی بحران پیدا ہو سکتاہے۔

خیال رہے کہ پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اورجماعت اسلامی نے بھی نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے البتہ حکمراں جماعت مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کریں گے اور وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |