جموریت کو کوئی خطرہ نہیں مولا بخش چانڈیو

ہم نے کبھی عدلیہ کے خلاف ایسی بیان بازی نہیں کی، مولا بخش چانڈیو


ویب ڈیسک July 11, 2017
ہم نے کبھی عدلیہ کے خلاف ایسی بیان بازی نہیں کی، مولا بخش چانڈیو ، فوٹو؛ فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ والے کہتے ہیں وزیراعظم کو کچھ ہوا تو ملک خطرے سے دوچار ہوجائے گا مگر جمہوریت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)والے کہتے ہیں وزیراعظم کو کچھ ہوا تو ملک خطرے سے دوچار ہوجائے گا مگر میں پوچھتا ہوں کیسا خطرہ، جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں جب کہ کہا جاتا تھا کہ ہم عدلیہ کے پیچھے کھڑے ہیں تو اب کیا ہوگیا۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی عمران خان یا بلاول نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے بنائی ، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دینا ہے جب کہ ہم نے کبھی عدلیہ کے خلاف نہ ایسی بیان بازی کی اور نہ ہی عدالتی فیصلے کے خلاف ہمارے ایسے الفاظ ملیں گے مگر جے آئی ٹی اور عدلیہ کو برابھلا کہنے والے(ن)لیگ کے وزراکی لائن لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی کیفیت کوموجودہ حکومت نہیں سمجھ سکتی جب کہ ماضی میں(ن)لیگ والے بھٹو کے خلاف بات کرتے نہیں تھکتے تھے لیکن آج انہیں بھٹو اور بینیظیر یاد آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) والے جتنے مرہم رکھ لیں ہم بھٹو کا جانا بھول نہیں سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں