ایئر انڈیا نے اکانومی کلاس میں گوشت سے بنے کھانے دینا بند کردیے
اس اقدام کا مقصد ایئرلائن کے اخراجات میں کمی لانا ہے، ایم ڈی ایئر انڈیا
بھارت کی قومی فضائی ایئرلائن نے اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو کھانے میں گوشت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرانڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایشوانی لوہانی نے بتایا کہ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈومیسٹک فلائٹ کے اکانومی کلاس مسافروں کو کھانے میں گوشت سے بنے آئٹمز کے بجائے صرف سبزیاں اور دالیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایئرانڈیا نے یہ فیصلہ اپنے اخراجات میں کمی اور کھانوں کی آمیزش کو روکنے کے لیے کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایئرانڈیا اپنی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر بزنس اور ایگزیکٹو کلاس مسافروں کو ہر طرح کے کھانے فراہم کرتی رہے گی جب کہ ان پروازوں پر جن کا دورانیہ 90 منٹ سے زیادہ ہوگا وہاں اکانومی کلاس کے مسافروں کو بھی سبزیاں اور گوشت دونوں طرح کے کھانوں کا آپشن دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی کی قومی فضائی کمپنی ایئرانڈیا 50 ہزار کروڑ (تقریباً 50 کھرب روپے) کے خسارے میں جارہی ہے جبکہ مودی حکومت نے اس کی نجکاری پر بھی غور شروع کردیا ہے۔