فیس بک پر خاتون کو بلیک میل کرنیوالے شخص کو 12 سال قید کی سزا
عدالت نے ملزم پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔
پشاور میں خاتون کی جعلی پروفائل بناکر اسے بلیک میل کرنے والے شخص کو 12 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
ایکسپریس ٹربییون کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خاتون کی جعلی پروفائل بنا کر اسے بلیک کرنے کے جرم میں محمد منیر نامی شخص کو 12 سال قید کی سزا سنادی جو سائبرکرائم کی ملکی تاریخ میں اب تک سب سے بڑی سزا ہے جب کہ عدالت نے ملزم پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
ایف آئی اے پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کا کہنا تھا کہ خاتون نے محمد منیر کے خلاف درخواست میں کہا تھا کہ منیر نے میرے نام کی جعلی آئی ڈی بنائی اور پھر مجھے بلیک میل کرنے کے لیے تصویریں بھی اپ لوڈ کی تھیں۔
ایاز خان کا کہنا تھا کہ خاتون کی شکایت پر ہم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت تحقیقات شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست بھی کی جو مسترد کردی گئی۔
واضح رہے ایف آئی اے نے 2015 میں منیر کو غیر قانونی طور پر کسی اور کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے پر الیکٹرانک ٹرانزکشن آرڈیننس 2002 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔