جسٹس رزوارجعفری کوچیئرمین ایف ایس ٹی لگانے کی سمری طلب

2ماہ سے عہدہ خالی،نیاچیئرمین مقررکرنیکے احکامات جاری کیے جائیں،سپریم کورٹ میںرٹ


Syed Naveed Jamal August 02, 2012
2ماہ سے عہدہ خالی،نیاچیئرمین مقررکرنیکے احکامات جاری کیے جائیں،سپریم کورٹ میںرٹ

RAWALPINDI: ایوان صدرنے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی طرف سے فیڈرل سروس ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس( ر)عبدالغنی شیخ کے کنٹریکٹ میںتوسیع کے لیے بجھوائی گئی سمری کے برعکس پی سی اوکے تحت حلف اٹھانے والے جسٹس (ر)زوارحسین جعفری کو چیئرمین فیڈرل سروس ٹربیونل مقررکرنے کی سمری طلب کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل سروس ٹربیونل کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) عبدالغنی شیخ کے چار جون2012کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعدتاحال 2ماہ گزرنے کے باوجودکوئی نیا چیئرمین تعینات نہیںکیاگیاجبکہ دوسری طرف فیڈرل سروس ٹربیونل میں ڈھائی ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی اپیلیں زیر التوا ہیںجو پریشانی کاشکارہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل شعیب شاہین اورشبیر عبدالناصر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں پیٹشن دائرکرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ فیڈرل سروس ٹربیونل میںچیئرمین کاعہدہ خالی ہوئے دوماہ سے زائد عرصہ گزرگیاہے۔

تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی نیا چیئرمین تعینات نہیںکیاگیااس لیے فوری طورپروفاقی حکومت کو احکامات جاری کیے جائیں کہ جلدسے جلدفیڈرل سروس ٹربیونل کاچیئرمین مقرر کیا جائے،شعیب شاہین نے اپنی اپیل میںسپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ فیڈرل سروس ٹربیونل رولز میں ترمیم کرکے ٹربیونل کے چیئرمین وممبران کی تعیناتی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی سفارشات کے تحت کرائی جائے ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں فیڈرل سروس ٹربیونل کے چیئرمین کی عدم تعیناتی کے کیس کی سماعت کے موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل شفیع محمد چانڈیو نے عدالت کوبتایا کہ جسٹس (ر)عبد الغنی شیخ سابق چیئرمین سرو س ٹربیونل کے کنٹریک میںتوسیع کے لیے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سمری ایوان صدربجھوائی،ذرائع نے بتایا ہے کہ اب ایوان صدرنے جسٹس زوار حسین جعفری کوسروس ٹربیونل کاچیئرمین بنانے کے لیے سمری طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں