دوران پروازپی آئی اے طیارے کے فیول ٹینک کی بیرونی پرت کھل گئی

ابوظہبی سے کراچی آنے والی پرواز کو پشاور میں بحفاظت اتار لیا گیا


ویب ڈیسک July 12, 2017
تیز ہوا کی وجہ سے فیول ٹینک کی بیرونی پرت کھل گئی تھی، حکام — فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ابو ظہبی سے کراچی آنے والے طیارے کے بائیں پر میں موجود فیول ٹینک کی بیرونی پرت دوران پرواز کھل گئی جس کے بعد طیارے کو پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 281 ابوظہبی سے کراچی آرہی تھی جب پائلٹ کو اس کے بائیں پر میں کچھ خرابی محسوس ہوئی اور اس نے طیارے کو پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ ایئرپورٹ پر موجود سول ایوی ایشن کے حکام نے بتایا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارے کے بائیں پر میں موجود فیول ٹینک کی بیرونی پرت کھل گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ آفس کو اس معاملے سے مطلع کردیا گیا تھا اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری آلات بھی منگوالیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کے فیول ٹینک کو تبدیل کردیا گیا جس کے بعد طیارے کو پرواز کے لیے محفوظ قرار دے دیا گیا۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ یہ طیارہ ایئربس320 تھا جسے کپتان علی منصور آپریٹ کر رہے تھے۔ طیارہ لینڈ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ طیارے کے بائیں پر کے نچلے حصے کے تین اسکرو بھی غائب تھے۔ ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے ابوظہبی سے آںے والی پروازسے پرندہ ٹکرایا تھا، جہاز کی مرمت کی جا چکی ہے اور مرمت ہونے کے بعد جہاز آپریشنل حالت میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں