اورکزئی فورسز سے جھڑپ میں 9 جنگجو ہلاک ایک اہلکار شہید

علاقے میںبڑے آپریشن کی تیاری،طالبان کافورسزکوجانی نقصان کادعویٰ،مہمنداورپشاورمیں3اسکول تباہ


Numaindgan Express August 02, 2012
علاقے میںبڑے آپریشن کی تیاری،طالبان کافورسزکوجانی نقصان کادعویٰ،مہمنداورپشاورمیں3اسکول تباہ، دیربالامیں اسکول پرنسپل قتل. فائل فوٹو

اپر اورکزئی کے علاقہ ڈبوری میں سیکیورٹی فورسزاور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 9شدت پسندہلاک اوران کی ایک گاڑی تباہ کردی گئی۔بدھ کی صبح8بجے کے قریب سیکیورٹی فورسزکے دستے ڈبوری کے علاقہ کاگوقمرمیں ماموزئی کی طرف پیش قدمی کررہے تھے کہ اس دوران شدت پسندوں سے جھڑپ ہوئی جو2 گھنٹوں تک جاری رہی۔

دونوں اطراف سے ایک دوسرے پرراکٹ لانچروں سے حملے کیے گئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک سپاہی شہزادشہیداور ایک سپاہی صابر شدیدزخمی ہوگیاجنھیں کلایہ اسپتال منتقل کردیا گیا،فورسز کی جوابی کارروائی میں 9شدت پسندہلاک اوران کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی،دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے حملے میں فورسزکوکافی جانی نقصان پہنچانے کادعویٰ کیاہے۔

ثنانیوز کے مطابق علاقہ میں بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹراور جیٹ طیارے بھی استعمال کیے جائیںگے۔ ادھر شدت پسندوں نے پشاور کے علاقے بڈھ بیرمیں ایک اور مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں 2 اسکولوں کو دھماکاخیز مواد سے اڑادیا۔ دیربالا میں گورنمنٹ ہائی اسکول میدان کے وائس پرنسپل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،غلام سید امن لشکر کے سرگرم رکن بھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |