’’پرچی‘‘ میں میرا کردار شائقین کو پسند آئے گا حریم فاروق
عمران کاظمی کی فلم ’’پرچی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، امید ہے فلم شائقین کے معیار پر پورا اترے گی، ایکسپریس سے گفتگو
اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ فلم''پرچی'' میں اہم کردار ادا کررہی ہوں، شائقین کو منفرد انداز میں نظر آؤں گی۔
حریم فاروق نے بے حد کم عرصہ میں تھیٹر، ڈرامہ اور فلم میں اداکاری کرکے اپنے فن کا بہترین مظاہرکیا ہے۔ ان کے کریڈٹ پر نہ صرف بطور اداکار پروجیکٹ ہیں بلکہ وہ گذشتہ سال باکس آفس پر کامیاب ترین فلم''جانان''کی پروڈیوسر بھی ہیں۔
حریم نے کہا کہ مہرین جبار کی ہدایات میں بننے والی فلم''دوبارہ پھر سے'' نے باکس آفس پر خاص نمبر نہیں بنائے لیکن ہر فلم باکس آفس کے لیے نہیں ہوتی، اس فلم کو ناقدین نے سراہا، جنہوں نے دیکھی انھیں پسند آئی، یہی ہدایت کار اور اداکار کی کامیابی ہے، ہر فلم باکس آفس کے لیے نہیں ہوتی۔
اداکارہ نے بتایا کہ فی الوقت فلم پرچی میں مصروف ہیں، یہ فلم عمران کاظمی کی پیش کش ہے، جو اس سے قبل پاکستانی سینما کو ''سیاہ'' اور''جانان'' جیسی فلمیں دے چکے ہیں، فلم کے علاوہ رئیلٹی شو''مس ویٹ پاکستان''میں مصروف ہوں، جس میں بطور جج شامل ہوئی ہوں تاکہ نوجوان لڑکیوں کو شوبزنس انڈسٹری کے لیے گرومنگ میں معاونت فراہم کرسکوں، میری کوشش رہے گی جو مشکلات مجھے پیش آئی، ان کو ذہن میں رکھتے ہوئے انھیں اپنے تجربات سے آگاہ کروں۔
حریم کا کہنا تھا کہ میں خوشی کے ساتھ حیرت کابھی شکار ہوں کہ مجھے پاکستان کے بڑے اور معروف مقابلے میں بطور جج شامل کیا گیا ہے، جو کہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، خواتین کی گرومنگ سے متعلق پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر خاتون اپنی جلد سے متعلق پر سکون اور آرام دہ محسوس کرے اور اس پر پُراعتماد اور شکر گزار رہے جو ان کے پاس ہے وہ سب سے بہتر ہے اور یہ پروگرام ان تمام لڑکیوں کو ایک موقع فراہم کررہاہے جو اپنے آپ کو ایک مخصوص خول سے باہر لانے کا حوصلہ اور اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا چاہتی ہیں۔
خوبصورت اور ملٹی ٹیلینٹڈ اداکارہ حریم فاروق اس سے قبل کامیاب فلم ''دوبارہ پھر سے''، ڈرامہ ''دیار دل'' اور ''پونے چودہ اگست'' (تھیٹر) ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ اپنے اس کم ترین وقت میں انھوں نے اپنے کام کے مخصوص انداز سے نوجوانوں میں نئے ٹرینڈز کو متعارف کرایا ہے۔