ایرانی صدرپرمصرمیں ایک ہی دن میں دومرتبہ جوتے پھینکے گئے

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد مسجد کے دورے پر تھے جب ان پر جوتا پھینکا گیا۔


ویب ڈیسک February 06, 2013
مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد مسجد کے دورے پر تھے جب ان پر جوتا پھینکا گیا۔ فوٹو : فائل

ایرانی صدرمحموداحمدی نژادپرمصرمیں ایک ہی دن میں دومرتبہ جوتے پھینکے گئے تاہم ایرانی صدرخوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔


ایرانی صدرمحموداحمدی نژاد اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ان دنوں مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ہیں، ایرانی صدر محمود احمدی نژاد مسجد کے دورے پر تھے جب ان پر جوتا پھینکا گیا، اس سے قبل بھی ایک تقریب کے دوران ان پر جوتا پھینکا گیا تھا تاہم دونوں واقعات میں وہ بال بال بچ گئے، واقعے کے بعد پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں