بحرالکاہل کے سولومن جزیرے میں 8.0 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔
8.0 شدت کے زلزلے نے جنوبی بحرالکاہل کے کئی دیہات کوصفحہ ہستی سے مٹادیا، زلزلے کے بعد سمندر میں کئی کئی فٹ لہریں بلند ہوئیں جب کہ آفٹرشاکس سے آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ اورامریکی ریاست ہوائی میں بھی ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے۔