شہرقائد میں آج بھی مطلع ابرآلود مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری

دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 12, 2017
 آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا: فوٹو: فائل

شہرقائد میں آج بھی موسم خوشگواررہے گا جب کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے اور مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی اب بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوارہوگیا ہے تاہم شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث ہی بجلی بھی غائب ہوگئی ہے، جس کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ اور گلشنِ حدید میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں