چھوٹے طیارے پر دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر ترین خاتون

29 سالہ شائستہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے پہلی غیرعسکری تربیت یافتہ خاتون پائلٹ


ویب ڈیسک July 12, 2017
اپنا تاریخی سفر امریکا سے ایک چھوٹے طیارے میں شروع کیااور حال ہی میں کابل پہنچیں ہیں۔ فوٹو: نیٹ

29 سالہ شائستہ واعظ نے چھوٹے طیارے میں دنیا کا چکر لگا کرکم عمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا، وہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے پہلی غیر عسکری تربیت یافتہ خاتون پائلٹ ہیں۔

پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی افغان خاتون بطور پائلٹ ایک طیارے میں دنیا کے چکر لگا رہی ہیں، انھوں اپنا تاریخی سفر امریکا سے ایک چھوٹے طیارے میں شروع کیا اور حال ہی میں وہ کابل پہنچی ہیں۔

شائستہ واعظ نے کہا کہ وہ اپنی پیدائش کے ملک پہنچنے پربہت خوش ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ ہوا بازی سے متعارف نہیں ہوئی تھی، کالج جانے یا کیریئر کے بارے میں سوچابھی نہیں تھا، تقریباً 29 سال ہوگئے ہیں اس ملک بطور ایک پائلٹ واپس آنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں