برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ناک دنیا کی حسین ترین ناک قرار

اس سے پہلے شہزادی کیٹ کے حسن، چمکتے بالوں، گھنی پلکوں اور چہرے کے نقوش کو انتہائی دلکش قراردیا جاچکا تھا۔


ویب ڈیسک February 06, 2013
اس سے پہلے شہزادی کیٹ کے حسن، چمکتے بالوں، گھنی پلکوں اور چہرے کے نقوش کو انتہائی دلکش قراردیا جاچکا تھا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

خوبصورت نین نقش کی حامل برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ناک کو دنیا کی حسین ترین ناک قراردیا گیا ہے۔


برطانیہ کے ایک کاسمیٹک سرجری پرووائیڈر کی جانب سے دنیا کی سب سے خوبصورت ناک کے بارے میں سروے کرایا گیا جس کے نتائج کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ناک دنیا کی حسین ترین ناک قرار پائی ہے، اس سے پہلے شہزادی کیٹ کے حسن، چمکتے بالوں، گھنی پلکوں اور چہرے کے نقوش کو انتہائی دلکش قراردیا جاچکا تھا، نئے سروے سے شہزادی کے حسن کے چرچے ایک بار پھر زبان زد عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں