بگٹی قتل کیس سپریم کورٹ نے آفتاب شیرپاؤ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

عدالتوں کو بدنام کرنا عادت بن گئی ہے جس کی درخواست منظور نہیں ہوتی وہ کہتا ہے انصاف نہیں ملا۔ چیف جسٹس


ویب ڈیسک February 06, 2013
عدالتوں کو بدنام کرنا عادت بن گئی ہے جس کی درخواست منظور نہیں ہوتی وہ کہتا ہے انصاف نہیں ملا۔ چیف جسٹس۔ فوٹو فائل

اکبربگٹی قتل کیس میں سپریم کورٹ نے آفتاب شیرپاؤ کی درخواست ضمانت مسترد کردی، اس موقع پر چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو بدنام کرنا عادت بن گئی ہے جس کی درخواست منظور نہیں ہوتی وہ کہتا ہے انصاف نہیں ملا۔

اکبربگٹی قتل کیس میں سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت لے چکے ہیں دوبارہ ضمانت لینے کی ضرورت نہیں۔

آفتاب شیرپاؤکے وکیل افتخار گیلانی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے مخصوص مدت کے لئے ضمانت دی تھی گرفتاری کے احکامات جاری ہوسکتے ہیں جواب میں چیف جسٹس آف پاکستان نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا جس پر افتخارگیلانی کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہےان کےموکل کوجیل جاناہوگا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آفتاب شیرپاؤ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جس کے خلاف مقدمہ بن جاتا ہے وہ کہتا ہےاس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |