سینٹرل جیل سے 2 قیدیوں کے فرار پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات معطل
ڈی آئی جی شرقی نے احکام ملنے کے فوری بعد ہی ایس ایچ او نیو ٹاؤن کومعطل کردیا تھا
KARACHI:
سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر سندھ حکومت نے ڈی آئی جی جیل خانہ اشرف نظامانی کے معطلی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک قیدی ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا کے فرار ہونے کے معاملے پر9 روز قبل وزیراعلیٰ نے مجرمانہ غفلت لاپروائی برتنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات اشرف علی نظامانی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم حکومت سندھ نے10جولائی کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات اشرف نظامانی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
ڈی آئی جی شرقی نے احکام ملنے کے فوری بعد ہی ایس ایچ او نیو ٹاؤن کومعطل کردیا تھا، نوٹیفکیشن میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ ڈی آئی جی اشرف نظامانی کو تنخواہ اور الاؤنسز دیے جائیں اشرف نظامانی تحقیقات ہونے تک محکمہ داخلہ میں ڈیوٹی انجام دینگے۔
واضح رہے کہ سینٹرل جیل سے قیدیوں کو فرار ہوئے 28 روز گزر گئے ہیں تاہم پولیس قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔