شاہ زیب قتل کیس میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں شاہ رخ جتوئی بالغ قرار

شاہ رخ جتوئی کے 32 دانت پورے ہیں اور طبی حوالے سے 18 سے 21 برس کی عمر کے درمیان کسی شخص کے 32 دانت پورے ہوتے ہیں۔

شاہ رخ جتوئی کے 6 ایکسرے لئےگئے جبکہ ملزم کے دانتوں اور بالوں کا ٹیسٹ بھی کرلیا گیا ہے، ڈاکٹر محمد توفیق۔ فوٹو فائل

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کرنے والے میڈیکل بورڈ نے دانتوں کی رپورٹ کے تحت ملزم کو بالغ قرار دے دیا ہے۔

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی کے 6 ایکسرے لئےگئے جبکہ ملزم کے دانتوں اور بالوں کا ٹیسٹ بھی کرلیا گیا ہے۔ابتدائی معائنے کے مطابق شاہ رخ جتوئی کے 32 دانت پورے ہیں اور طبی حوالے سے 18 سے 21 برس کی عمر کے درمیان کسی شخص کے 32 دانت پورے ہوتے ہیں۔


ہفتے کی صبح ساڑھے 10 بجے میڈیکل بورڈ دوبارہ بیٹھے گا اور تفتیشی افسر ملزم شاہ رخ کی دستاویزات بورڈ کے سامنے پیش کریں گے جس کے بعد حتمی رپورٹ جاری کردی جائےگی، ملزم شاہ رخ جتوئی کو طبی معائنے کے بعد سخت سیکیورٹی میں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا موکل 18 برس کا نہیں اس لئے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے بجائے بچوں کی عدالت میں کی جائے، جس پر عدالت نے ملزم کی عمر کے تعین کے لئے طبی معائنہ کرایا تھا جس میں شاہ رخ جتوئی کو 18 سال سے کم عمر ظاہر کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story