ملکی تاریخ میں میٹرو بس جیسا عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا شہباز شریف

پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے , شہبازشریف


ویب ڈیسک February 06, 2013
مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ عزم و ہمت کی لازوال داستان ہے، شہباز شریف فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں میٹرو بس جیسا عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ عزم و ہمت کی لازوال داستان ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے، میٹرو بس کی افتتاحی تقریب سادہ مگر پر وقار ہوگی جبکہ اجلاس میں میٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں