ملکی تاریخ میں میٹرو بس جیسا عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا شہباز شریف
پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے , شہبازشریف
ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں میٹرو بس جیسا عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے جبکہ مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ عزم و ہمت کی لازوال داستان ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے، میٹرو بس کی افتتاحی تقریب سادہ مگر پر وقار ہوگی جبکہ اجلاس میں میٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔