پنجاب فرانزک ٹیم کا کامران فیصل کے کمرے کا جائزہ
فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کرنے کے ساتھ مختلف اشیاء کی تصاویربھی لیں.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کامران فیصل کی موت کےشواہد اکٹھے کرنے کے لئے پنجاب فرانزک ٹیم نے فیڈرل لاجز میں اُن کے کمرے کا جائزہ لیا ۔
چار ارکان پر مشتمل پنجاب فرانزک ٹیم نے کافی وقت کامران فیصل کے زیر استعمال کمرے میں گزارا اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ مختلف اشیاء کی تصاویربھی لیں، ٹیم نے کیس کی تفتیش کرنے والے افسر سے بھی مختلف پہلوؤں پر سوالات پوچھے۔
ٹیم کے ساتھ وفاقی پولیس کےحکام اور نیب کے افسربھی موجود تھے، واضح رہے کہ نیب افسر کامران فیصل کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی تھی۔