دہشت گردی کےخلاف پولیس کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا وزیراعظم

پولیس کا اولین فرض عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ہمیں تفتیش کے جدید طرزپر مبنی طریقہ کار کو اپنا نا ہوگا، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 06, 2013
پولیس کا اولین فرض عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ہمیں تفتیش کے جدید طرزپر مبنی طریقہ کار کو اپنا نا ہوگا، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف پولیس کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔

نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں 34 اے ایس پی افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے تمام طبقات کو متاثر کیا ہے، شواہد کی عدم دستیابی پر ملزم عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف مربوط حکمت عملی پر عمل کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ہمیں تفتیش کے جدید طرزپر مبنی طریقہ کار کو اپنا نا ہوگا، انہوں نے کہا کہ امید ہے افسران تھانہ کلچر کو بہتر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |