ایم کیوایم پاکستان نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات کوچیلنج کردیا

انگوٹھوں کی تصدیق اوردوبارہ گنتی تک نتائج روکے جائیں، ایم کیو ایم کا مطالبہ


ویب ڈیسک July 12, 2017
نادرا سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق بھی کرائی جائے، ایم کیو ایم کا مطالبہ:فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات کو چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے الیکشن کمیشن میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کردیا۔ درخواست میں ایم کیوایم کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں آخری وقت میں نتائج تبدیل ہوئے جب کہ ایم کیو ایم آخری وقت تک جیت رہی تھی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انگوٹھوں کی تصدیق اوردوبارہ گنتی تک نتائج روکے جائیں جب کہ نادرا سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق بھی کرائی جائے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پی ایس 114 کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

واضح رہے کہ غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 23840 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے تھے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری 18106 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |