گوجرانوالہ خاتون نومولود بچے کو کھلے آسمان تلے چھوڑ کر فرار

آج علی الصبح سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں لگے جنریٹر کے پاس نومولود بچہ پایا گیا ہے


ویب ڈیسک February 06, 2013
آج علی الصبح سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں لگے جنریٹر کے پاس نومولود بچہ پایا گیا ہے ، فوٹو: فائل

سول اسپتال میں خاتون نومولود بچے کو کھلے آسمان تلے چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج علی الصبح سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں لگے جنریٹر کے پاس نومولود بچہ پایا گیا ہے جسے انتظامیہ نے فوری طور پر نرسری وارڈ میں داخل کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کی عمر صرف ایک دن ہے اور شدید سردی کے باعث بچہ بیمار ہو گیا ہے جس کا علاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں