شاہ رخ کا ابرام کے مستقبل سے متعلق اہم انکشاف

ابرام کے چاہنے والے اسے بے حساب محبت دیں گے،شاہ رخ خان

ابرام اسٹار بننے کیلئے نہیں بلکہ محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ہے،شاہ رخ خان؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابرام خان کے مستقبل سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابرام اسٹار بننے کیلئے نہیں بلکہ محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ہے اسے مستقبل میں ایک اسٹار سے زیادہ پیار ملے گا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ محبت کرنے والے باپ بھی ہیں اور اپنے چھوٹے بیٹے ابرام سے انہیں بے پناہ محبت ہے ،شاہ رخ اکثر اپنی فلمی مصروفیات اور دوسری سرگرمیوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو بھرپور وقت نہیں دے پاتےلہٰذاانہوں نے ابرام کے ساتھ وقت گزارنے کا حل یہ نکالا ہے کہ وہ ابرام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتے، ان کی بیٹے سے دیوانگی کا یہ عالم ہے کہ وہ ابرام کو شوٹنگ پر بھی اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں اور فکرکرنے والی ماں کی طرح ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیا ابرام شاہ رخ خان کا بیٹا نہیں؟

حال ہی میں شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ابرام کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ابرام اسٹار بننے کیلئے نہیں بلکہ محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ہے انہوں نے کہامجھے یقین ہے اسے مستقبل میں ایک اسٹار سے زیادہ محبت ملے گی اور اس کے چاہنے والے اسے بے حساب پیار کریں گے۔




واضح رہے کہ صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ابرام بھی اپنے والد سے بے پناہ محبت کرتا ہے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران اگر ابرام مجھے کسی کے ساتھ لڑتے ہوئے دیکھ لیتا ہے تو اسے اس شخص سے نفرت ہوجاتی ہے اور وہ اس سے بات چیت بند کردیتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابرام کو لوگوں سے نفرت کیوں؟

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں امتیاز علی کی فلم ''جب ہیری میٹ سیجل'' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ نامور اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی فلم چار اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story