دوبیٹیوں کوطلاق دینے کے بعد تیسری بیٹی سے شادی کرنے پراہلخانہ نے شوہرکی دھلائی کردی

عدنان نے چار سال قبل تہمینہ سےشادی کی پھر اسے طلاق دینے کے بعد دوسری بہن تبسم سے شادی کرلی اورپھراسے بھی طلاق دے دیا۔


ویب ڈیسک February 06, 2013
احاطہ عدالت میں دونوں بہنوں تہمینہ اور تبسم نے اپنے سابق شوہر عدنان اور اس کی بیوی اوراپنی چھوٹی بہن انعم پر تھپڑوں کی بارش کردی ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

دو سگی بہنوں کو طلاق دینے کے بعد تیسری سے شادی رچانے والے نوجوان کی سابقہ بیویوں اوران کے اہل خانہ نے بھری عدالت میں پٹائی کر ڈالی۔

عدنان نامی نوجوان نے محمد ریاض کی دو بیٹیوں کو طلاق دینے کے بعد اس کی تیسری بیٹی انعم سے پسند کی شادی کر لی تھی،جس کے خلاف ریاض نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا، آج جب ملزم ایڈیشنل سیشن جج منصورخان کی عدالت میں پیشی کے بعد نکلا ہی تھا کہ سابقہ بیویوں تہمینہ اور تبسم نے عدنان اور اس کی بیوی انعم پر تھپڑوں کی بارش کردی، جس کے بعد احاطہ عدالت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔عدنان کے رشتے داروں اور پولیس نے بڑی مشکل سے عدنان کو اس کی سابقہ بیویوں کے نرغے سے نکالا۔


دو ماہ قبل جب انعم کےوالد ریاض نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانے میں درج کروایا تو انہیں خواتین نے عدنان اور انعم کی پٹائی کی کوشش کی یہ دونوں تو بچ گئے لیکن عدنان کا بہنوئی قابو آگیا جس پر ان خواتین نے اسے خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔

عدنان نے چار سال قبل چھچھروالی کے رہائشی ریاض کی بیٹی تہمینہ سےشادی کی پھر اسے طلاق دینے کے بعد دوسری بیٹی تبسم سے شادی کرلی بعدمیں اس نے تبسم کوبھی طلاق دے کر تیسری بیٹی انعم سے پسند کی شادی کرلی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں