
کراچی میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی دوسرے شہروں سے سستے داموں پر دستیاب ہیں، سروے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں جاپانی شہر ٹوکیو اور اوساکا سر فہرست ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق ضروریات زندگی کے حصول سے متعلق کئے گئے سروے میں کراچی ایک بار پھردنیا کا سستاترین شہر قرار دیا گیا ہے،
مہنگائی اور ضروریات زندگی کے حصول کے اعتبار سے جاپانی شہر ٹوکیو مہنگا ترین شہر جب کہ اوساکا کو دنیا کا دوسرا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کا شہرسڈنی تیسرے نمبر پر جب کہ اوسلو کو چوتھا مہنگا شہرقراردیا گیا ہے،آسٹریلیا کا ہی شہر ملبورن مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں مہنگاترین شہر ہے۔
سروے گھریلو مد میں استعمال ہونے والی روزمرہ کی اشیا، نقل وحمل،خوراک اور کپڑے سمیت 160 اشیا کے اخراجات اور قیمتوں کے تعین پر کیا گیا جس میں ایشیا اور آسٹریلیا کے 11 شہر مہنگے ترین شہروں میں شامل ہو گئے ہیں، شمالی امریکا کے شہروں میں کوئی بھی شہر 20 ابتدائی شہروں میں شامل نہیں لیکن نیویارک میں مہنگائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔