مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں چین

ایل او سی پر کشیدگی سے پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک July 12, 2017
پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں۔ جینگ شوانگ

KARACHI: چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی برادری کی بہت زیادہ توجہ حاصل ہورہی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ایل او سی پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جینگ شوانگ نے کہا کہ کشمیر میں ایل او سی پر تنازع سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق خطے میں امن و استحکام میں اضافے اور کشیدگی سے گریز کےلیے مزید اقدامات کرسکتے ہیں اور بیجنگ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں