شمالی وزیرستانامریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ 3 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر2 میزائل داغے

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر2 میزائل داغے ۔ فوٹو: فائل

امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں مکان سے نکالیں،جاسوس طیارے کے میزائل حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈرون حملے قانونی اور دانشمندانہ ہیں جبکہ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے بھی واضح طور پر ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم پاکستان کا مؤقف ہے کہ ڈرون حملے اس کی خود مختاری کے خلاف ہیں اور اس سے دہشت گردوں کو مدد ملتی ہے۔
Load Next Story