بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے5 افراد جاں بحق 6 زخمی

لاہورمیں والٹن روڈ پرصبح چار بجےمکان کی چھت گرنے سے معراج بی بی، سونی، طیبہ، آمنہ اور زینب ملبےتلے دب گئے۔


ویب ڈیسک February 06, 2013
خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل میں واقع مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ فوٹو : اے ایف پی فائل

بارشوں کے بعد لاہور،بٹ خیلہ اورلنڈی کوتل میں بوسیدہ اورکچے مکانات کی چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

لاہورمیں والٹن روڈ پرصبح چار بجےمکان کی چھت گرنے سے معراج بی بی، سونی، طیبہ، آمنہ اور زینب ملبےتلے دب گئے جن میں سے 20 سال کی معراج بی بی اور 13 سال کی سونی دم توڑ گئیں۔

خیبرپختونخوا میں بٹ خیلہ کے علاقے پلے شیرخانہ میں دو مکانات کی چھتیں گر گئیں جس سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی، بٹ خیلہ میں ہی فیکٹری کی چھت گرنے کے نتیجے میں سیالکوٹ کا رہائشی کاریگر جاں بحق ہو گیا۔

خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے قریبی علاقے میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں