ویمنز ورلڈ کپ ساتویں پوزیشن کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ کل ہوگا

بھارت اپنےگروپ میچ میں صرف ویسٹ انڈیز کو شکست دےپایا،پاکستان کی ٹیم اپنےگروپ میچ میں کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کرپائی


ویب ڈیسک February 06, 2013
دونوں ٹیموں کے درمیان ساتویں پوزیشن کیلئے میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ فوٹو: وکی پیڈیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سپرسکس مرحلے سے باہر ہونے والی بھارت اورپاکستان کی ٹیموں کے درمیان ساتویں پوزیشن کے لئے مقابلہ کل ہوگا۔


کٹک میں دونوں ٹیموں کے درمیان ساتویں پوزیشن کے لئے میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا، میزبان انڈین ٹیم پہلے راؤنڈ کے میچ کھیل کر ممبئی سے اڑیسہ کے شہر کٹک پہنچ گئی ہے، انڈین ٹیم نے ابتدائی تین میچوں میں سے ویسٹ انڈیز کو شکست دی جب کہ سری لنکا اورانگلینڈ کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


دوسری جانب پاکستان کی ٹیم ابھی تک ایونٹ میں جیت کے قریب بھی نہ پہنچ سکی بلکہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف یکطرفہ میچوں میں ہار کر سپرسکس کی دوڑ سے آوٹ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں