7 ماہ ٹینس سے دوررہنے کے بعد رافیل نڈال نے پہلا میچ جیت لیا

میری کوشش ہوگی کہ جلد کھوئی ہوئی فارم حاصل کر لوں، رافیل نڈال

رافیل نڈال جون 2012 میں کھیلے گئے ومبلڈن اوپن میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ 7 ماہ تک ٹینس نہیں کھیل سکے۔ فوٹو: اے ایف پی

اسپینش اسٹار رافیل نڈال نے گھٹنے کی تکلیف میں 7 ماہ ٹینس سے دور رہنے کے بعد اپنا پہلا میچ جیت لیا۔


چلی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے ڈبلز میچ میں ارجنٹائن کے جان موناکو کے ساتھ مل کر جمہوریہ چیک کی جوڑی کو 3-6 اور 2-6 سے ہرا دیا۔ یہ مقابلہ 65 منت تک جاری رہا۔ رافیل نڈال جون 2012 میں کھیلے گئے ومبلڈن اوپن میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ 7 ماہ تک ٹینس نہیں کھیل سکے۔

میچ کے بعد رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹرز کی اجازت ملنے کے بعد ہی کھیلنا شروع کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ جلد کھوئی ہوئی فارم حاصل کر لیں۔

Recommended Stories

Load Next Story