کراچی گزشتہ 2 روز کے دوران کارروائی میں 177ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد پولیس

گرفتارملزمان سے57پستول،2ايس ايم جی،ايک رائفل،2ہينڈ گرنيڈ اور9موبائل فون و نقدی برآمد،تفتيش كا آغاز كرديا گيا۔

بتدائی تفتيش کے بعد ملزمان كی نشاندہی پر ديگر ملزمان كی گرفتاريوں كے ليے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس فوٹو:فائل

شہر كے تينوں زون كی پوليس نے گزشتہ 2 روز كے دوران مجموعی طور پر 109 مفرور اور اشتہاريوں سميت 177 ملزمان كو گرفتار كركے اسلحہ و گولہ بارود برآمد كرليا۔


كراچی پوليس كی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ كے مطابق گزشتہ 2 روز كے دوران 10 پوليس مقابلے ہوئے جس میں 177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 57 پستول، 2 ايس ايم جی، ايک رائفل، 2 ہينڈ گرینيڈ اور 9 موبائل فون و نقدی برآمد كركے باقاعدہ مقدمات كے تحت تفتيش كا آغاز كرديا گيا ہے، تھانہ قائد آباد كی حدود ميں پولیس مقابلے کے دوران ايک ڈاكو بھی ماراگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتيش کے بعد ملزمان كی نشاندہی پر پوليس ديگر ملزمان كی گرفتاريوں كے ليے بھی چھاپے مار رہی ہے۔
Load Next Story