چیئرمین ایس ای سی پی اسٹاک مارکیٹ بچانے کراچی روانہ

ایف آئی اے ٹیم آج ایس ای سی پی کی ڈائریکٹرماہین ودیگرافسروں کے بیانات لے گی

ایف آئی اے ٹیم آج ایس ای سی پی کی ڈائریکٹرماہین ودیگرافسروں کے بیانات لے گی فوٹو: فائل

چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے کمیشن کے افسران و ملازمین سے کہا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق تمام افسران و ملازمین سیاسی اثرورسوخ اور سیاسی دباؤکے بغیراپنے فرائض سرانجام دیں گے،انھوں نے کہا فکرکرنے کی کوئی ضرورت نہیں، حالات جلددرست ہوجائیں گے ۔


انھوں نے موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایسکچینج میں ہونیوالی کمی پر بھی فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی سرکاری دورے پر کراچی روانہ ہوگئے جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو سنبھالا دینے اوراسٹاک مارکیٹ کوکریش ہونے سے بچانے کیلیے ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیں گے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔خصوصی نامہ نگارکے مطابق ظفرحجازی راہداری ضمانت منظورہونے کے بعداپنے خلاف درج مقدمہ میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔

وہ بدھ کو ایف آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں پہنچے توایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر تنویر نے انکا بیان ریکارڈکیااور جرح بھی کی۔آج جمعرات کومذکورہ تفتیشی آفیسر مزید تفتیش کیلیے ایس ای سی پی کی ڈائریکٹرماہین فاطمہ اوردیگرتین افسران کے بیانات ریکارڈکریںگے۔ انھوں نے گزشتہ روزعبوری ضمانت ملنے کے بعد دس ہزار کے مچلکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میںجمع کرا دیے۔
Load Next Story