سانحہ بلدیہناقابل شناخت میتیں اتوار کو سپر خاک کردی جائیں گیڈاکٹر صغیر احمد

16 ناقابل شناخت میتوں کی نماز جنازہ اتوار کے روز بلدیہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔


ویب ڈیسک February 06, 2013
سانحہ بلدیہ میں 250 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے. فوٹو: اے ایف پی / فائل

سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ناقابل شناخت لاشوں کو لواحقین کی اجازت کے بعد اتوار کے روز سپرد خاک کردیا جائے گا۔


ایکسرپیس نیوز کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نا کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ناقابل شناخت لاشیں تاحال سپرد خاک نہیں کی گئیں تاہم اب لواحقین سے اجازت لے لی گئی ہے جس کے بعد ان میتوں کی نماز جنازہ اتوار کے روز بلدیہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 250 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے تاہم کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی 16 میتوں کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں