پاکستان مخالف افغان جرگے میں بیرونی ایجنسیاں ملوث ہیں قبائلی عمائدین

قبائلیوں کے حکومت پاکستان یا فوج کے ساتھ اختلافات نہیں، جرگے میں شرکت کرنیوالے بیرونی ایجنڈے پرکارفرما ہیں


Numainda Express July 13, 2017
قبائلیوں کے حکومت پاکستان یا فوج کے ساتھ اختلافات نہیں، جرگے میں شرکت کرنیوالے بیرونی ایجنڈے پرکارفرما ہیں، ملک وارث فوٹو: فائل

قبائلی عمائدین اور ملکان نے افغانستان میں پاکستان مخالف جرگے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین ومشران ملک وارث خان آفریدی،ملک فیض اللہ جان آفریدی، ملک عبدالرازق آفریدی،ملک صلاح الدین آفریدی، ملک ظاہرشاہ آفریدی، ملک محمدعلی آفریدی،ملک اسماعیل،ملک اصراراللہ آفریدی، ملک نادرشنواری نے دیگرعمائدین کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میںہونے والے قبائلی جرگے کے انعقادسے پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوریاں پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قبائلی عوام کے حکومت پاکستان یاپاکستانی افواج کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، نام نہاد جرگے کے ذریعے پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی اور اختلافات پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں پاکستان مخالف بیرونی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ افغانستان قبائلی عوام کادوسراگھرہے اورقبائل پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیام امن کیلیے اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔

عمائدین نے کہاکہ پاکستان اورقبائلی عوام کی افغانستان کے متعلق پالیسی ایک ہے اورہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کیونکہ افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن نہیں آسکتا۔ جن نام نہادقبائلی عمائدین نے افغانستان میں ہونیوالے جرگے میں شرکت کی وہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان اختلافات پیداکرنے کے بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہیں، عمائدین نے کہاکہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے جبکہ پاکستان اسی پالیسی پرکاربندہے اوراپنی سرزمین کبھی بھی افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں