وزارت مذہبی امورنظام صلوٰۃ پرعملدرآمدنہ کراسکی

پولیس سے مددلی جائے، یونین کونسل عہدیداران، علما نے مخالفت کر دی


Numainda Express July 13, 2017
پولیس سے مددلی جائے، یونین کونسل عہدیداران، علما نے مخالفت کر دی فوٹو : ایکسپریس

وزارت مذہبی امور وفاقی دارالحکومت میں ایک وقت میں نماز اور اذان کے حوالے سے متعارف کرائے گئے نظام صلوٰۃ پر عملدرآمد نہیں کراسکی، دوسری جانب وزارت میں بلائے گئے یونین کونسل ممبران اور مذہبی رہنمائوں کے مابین نظام صلوٰۃ کے نفاذ پر اختلافات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نظام صلوٰۃ پر اسلام آباد کی یونین کونسلز کے عہدیداران اور مذہبی رہنمائوں کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں ہوا، اجلاس کی صدارت وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے کی۔

اجلاس میں نماز اوراذان کا ایک وقت ہونے پر غور کیا گیا، شرکا نے تجویز دی کہ ملک بھر میں ایک وقت میں نماز اور اذان کیلیے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے جبکہ یونین کونسلز عہدیداروں نے تجویز دی کہ نظام صلوٰۃ کو اسلام آباد میں لاگو کرنے کیلیے پولیس کی مدد لی جائے تاہم علما نے اس کی شدید مخالفت کی اور کہا پولیس کے داخلے سے مساجد کی نیک نامی پر سوالات اٹھیں گے، اس حوالے سے موقف لینے کیلیے وزارت کے ترجمان سے رابطہ کیا گیاتو انھوں نے اپنا موبائل اٹینڈ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |