اسلام آباد میں گھرکی دیوارگرنے سے میاں بیوی سمیت بچی جاں بحق

میاں بیوی ٹینٹ لگا کر سوئے ہوئے تھے کہ پڑوس کے گھر کی دیوار گر گئی ، پولیس


ویب ڈیسک July 13, 2017
چالیس سالہ عمران اور اہلیہ نسرین موقع ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس: فوٹو: فائل

MUMBAI: تھانہ آئی نائن کی حدود میں گھر کی دیوار گرنے سے میاں بیوی سمیت بچی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں میاں بیوی ٹینٹ لگا کرسورہے تھے کہ پڑوس کے گھرکی دیوارگرگئی، جس کے نتیجے میں چالیس سالہ عمران اور اہلیہ نسرین موقع ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی آٹھ سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اور لاشوں اور زخمی بچی کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں بچی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں