وفاقی کابینہ کا وزیراعظم نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار
اجلاس میں پاناما اسکینڈل پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پرباضابطہ حکومتی پالیسی طے کی گئی
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ پاناما اسکینڈل پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پرباضابطہ حکومتی پالیسی طے کی گئی اورآئینی وقانونی آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ نے اوگرامیں ممبرگیس کی تعیناتی کیلئے شرائط و ضوابط کی منظوری سمیت سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے ایم ڈی کے تقرر کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس میں نئےاسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تجویزکرنے کے لیے حاصل بزنجو، مریم اورنگزیب ، عرفان صدیقی اور بیرسٹر ظفر اللہ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1937 سے ہمارا آبائی کاروبار ہے، ہمارے خاندان نے سیاست سے کچھ نہیں کمایا البتہ کھویا بہت کچھ ہے، ان کے اور شہباز شریف کے کسی بھی دور کی کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے وزیراعظم نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ڈیسک بجا کر فیصلے کی بھرپور توثیق وتائید کی۔