کوئٹہ میں فائرنگ سے ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی؛فوٹو: ایکسپریس

کلی دیبہ کے قریب چند نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکارزخمی اور چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ ایس پی قائد آباد سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران ایس پی مبارک شاہ سمیت مزید دو اہلکاردم توڑ گئے۔


دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں کو زخمی ہونے و الے پولیس اہلکاروں کوہرممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کئی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، دو روز قبل چمن میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او ساجد مہمند اپنے گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

Load Next Story