سعودی عرب میں خفیہ ڈرون ایئر بیس 2 سال سے قائم ہے رپورٹ

رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے اس کے بارے میں علم ہونے کے باوجود اس خبر کو منظر عام پر نہیں آنے دیا۔


ویب ڈیسک February 06, 2013
رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے اس کے بارے میں علم ہونے کے باوجود اس خبر کو منظر عام پر نہیں آنے دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور:

امریکا کی سینٹرل انٹیلجنس ایجنسی گزشتہ دو سالوں سے سعودی عرب میں ڈرون ایئر بیس استعمال کر رہی ہے۔


بی بی سی رپورٹ کے مطابق یہ ایئر بیس القائدہ کے ارکان کو نشانہ بنانے کی غرض سے سعودی عرب میں قائم کی گئی تھی، ستمبر 2011 میں اسی ایئر بیس سے ایک امریکی ڈرون طیارے نے القائدہ کے رکن انوارالعوالکی کو حملے میں ہلاک کیا تھا، انوار العوالکی عرب ممالک میں القائدہ کے آپریشنز کی سربراہی کرتا تھا۔


رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے اس کے بارے میں علم ہونے کے باوجود اس خبر کو منظر عام پر نہیں آنے دیا۔


سینئر امریکی حکام کے مطابق انہیں ڈر تھا کہ اس ایئر بیس سے متعلق معلومات عام کرنے سے القائدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اور سعودی عرب کے تعاون سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں