عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے فواد چوہدری

ہم نے تمام الزامات کے جوابات جمع کرادیئے ہیں اگرکہتے ہیں تو بچپن کی عیدی کا ریکارڈ بھی دے دیتے ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک July 13, 2017
ہم نے تمام الزامات کے جوابات جمع کرادیئے ہیں اگرکہتے ہیں تو بچپن کی عیدی کا ریکارڈ بھی دے دیتے ہیں، فواد چوہدری : فوٹو : فائل

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف مقدموں کو مستقبل ردی کی ٹوکری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے جو بھی الزامات ہیں ان کا جواب دیں گے، ہم نے 1970 سے لے کر اب تک کا تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا ہے اور ان کی منی ٹریل بھی آگئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے عمران خان پر جو مقدمہ دائر کیا گیا وہ بنی گالا زمین کی ٹرانزیکشنز سے متعلق تھا لیکن حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو تو کیس کا علم ہی نہیں، عمران خان کے خلاف اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں کیس دائر کررکھا ہے اور اکرم شیخ نے بھی وہی کاغذات سپریم کورٹ میں لاکر کیس دائر کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ظفر حجازی کے باس اسحاق ڈار بھی گرفتار ہوں گے

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر فراڈ، کرپشن اور قطریوں کے پیسے نہ ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے، بنی گالا کے حوالے سے بھی جمائما خان کی منی ٹریل آگئی، اب کہا جارہا ہے کہ لندن میں عمران خان نے فلیٹ کیسے خریدا؟ ہم نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دے دیا ہے اب اگر آپ کو بچپن کی عیدی کا ریکارڈ چاہیے تو وہ بھی جمع کرادیں گے۔ میری سیاسی نصیحت ہے کہ کیس لمبا کرلیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے اورعمران خان کی نااہلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 40 سال سے سرکاری خزانوں کو لوٹنے والے خاندان کا احتساب ہورہا ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ ہر سیاست دان کا فرض ہے کہ وہ اپنا دامن صاف رکھے، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ضروری ہے کہ ہم پر کرپشن کے داغ نہ ہوں 20کروڑ لوگوں کی قیادت کرتے ہیں تو دامن صاف ہونا چاہیے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں